Rahul Gandhi

گجرات ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ ٹرائل کورٹ کا سزا کا حکم مناسب ہے، مذکورہ حکم میں مداخلت کی ضرورت نہیں۔ اس لیے درخواست خارج کی جاتی ہے۔ عدالت نے مزید کہا کہ راہل گاندھی کے خلاف کم از کم 10 مجرمانہ مقدمات زیر التوا ہیں

جسٹس پراچک نے مئی میں راہل گاندھی کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے کوئی عبوری راحت دینے سے انکار کردیا اور کہا کہ وہ گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد حتمی حکم جاری کریں گے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی (راہل گاندھی) کی عادت ہے کہ جب وہ باہر جاتے ہیں تو ملک پر تنقید کرتے ہیں، ہماری سیاست پر تبصرہ کرتے ہیں۔

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی لوک سبھا رکنیت منسوخ ہونے کے بعد خالی ہوئی کیرلا کی وائناڈ سیٹ پر جلد ہی ضمنی انتخاب ہوں گے۔ الیکشن کمیشن نے اس کی تیاری شروع کردی ہے۔

راہل گاندھی جب کیرلہ کے وائیناڈ پارلیمانی حلقہ سے رکن منتخب ہوئے تھے تب انہیں ریاستی سرکار نے ان کے دفتر میں کام کرنے کیلئے ملازمین کی سہولیات فراہم کی تھی ۔ لیکن اب رکنیت ختم ہونے کے بعد راہل گاندھی کا دفتر بھی قریب قریب ان کے ہاتھ سے نکلتا نظر آرہا ہے ۔

جے پی نڈا نے مزید کہا کہ "جب بھی ہندوستان نئے ریکارڈ قائم کرتا ہے، کانگریس کے 'یوراج' راہل گاندھی ہندوستان کے فخر کو ہضم نہیں کر پاتے ہیں۔ ایک طرف وہ سرجیکل اسٹرائیک پر سوال اٹھاتے ہیں، ہندو مسلم تقسیم کرنے کی بات کرتے ہیں اور دوسری طرف کہتے ہیں کہ ہم محبت کی دکان چلا رہے ہیں۔

نتیش کمار نے صحافیوں سے کہا کہ اس کی تاریخ کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا اور آپ کو اس کی اطلاع دی جائے گی۔ سی ایم کا یہ ردعمل اس وقت سامنے آیا جب کانگریس پٹنہ میں ہونے والی اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ میں اپنا ایک نمائندہ بھیجنے کا سوچ رہی تھی۔

وزیر اعظم نریندر مودی کے امریکہ کے تاریخی دورے سے پہلے، کانگریس لیڈر سام پترودا نے کہا ہے کہ دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک کے وزیر اعظم ہر جگہ عزت کے مستحق ہیں اور انہیں اس پر "فخر" ہے۔

 وزیر خارجہ نے نے  مزید کہا کہ ایک جمہوری ملک میں ہر ایک کی اجتماعی ذمہ داری، قومی مفاد، اجتماعی امیج ہوتی ہے ۔ کچھ چیزیں سیاست سے اوپر اٹھ کر ہوتی ہیں۔ جب ملک کے باہر قدم رکھتے ہیں تو آپ کو ان باتوں کا خیال رکھیں۔

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دلتوں سے متعلق امریکہ میں بیان دیا، جس پر بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے ان کی سخت تنقید کی ہے۔