Padma Shri awardee Shah Rasheed Ahmed Quadri thanked PM Modi: پدم شری ایوارڈ یافتہ شاہ رشید احمد قادری نے وزیر اعظم مودی سے کہی یہ بڑی بات

پدم شری ایوارڈ سے سرفراز ہونے کے بعد شاہ رشید احمد قادری نے وزیر اعظم مودی سے کہا کہ میں یہ اعزاز یوپی اے حکومت میں ملنے کی امید کر رہا تھا، لیکن آپ کی حکومت نے مجھے غلط ثابت کردیا۔

شاہ رشید احمد قادری کو صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے پدم شری ایوارڈ سے سرفراز کیا۔

Padma Shri awardee Shah Rasheed Ahmed Quadari thanked PM Modi: کرناٹک کے بدری فنکارشاہ رشید احمد قادری کو بدھ  کے روز (5 اپریل) کو پدم شری اعزاز سے سرفرازکیا گیا۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے یہ اعزاز حاصل کرنے کے بعد شاہ رشید احمد قادری نے وزیراعظم نریندر مودی کی تعریف کی۔ انہوں نے وزیراعظم کو بتایا کہ انہیں لگتا تھا کہ بی جے پی حکومت سے انہیں کبھی یہ اعزازنہیں ملے گا، لیکن وزیراعظم نے انہیں غلط ثابت کردیا۔

راشٹرپتی بھون میں منعقدہ  پدم ایوارڈ تقسیم تقریب ختم ہونے کے بعد شاہ رشید احمد قادری نے وزیراعظم نریندرمودی اورمرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے بات چیت کی۔ جب وزیراعظم مودی نے اس اعزاز کے لئے انہیں مبارکباد دی تو انہوں نے وزیراعظم کو بتایا کہ میں یوپی اے حکومت میں پدم شری ایوارڈ ملنے کی امید کر رہا تھا، لیکن مجھے نہیں ملا۔ جب آپ کی حکومت آئی، مجھے لگا کہ بی جے پی حکومت مجھے کبھی اس اعزاز سے سرفراز نہیں کرے گی، لیکن آپ نے مجھے غلط ثابت کردیا، میں آپ کا شکر گزار ہوں۔

وزیراعظم نریندر مودی نے شاہ رشید احمد قادری کا اظہارتشکرقبول کیا۔ شاہ قادری نے اپنے سوشل میڈیا پرپلیٹ فارم پراس کا ویڈیو بھی پوسٹ کیا ہے۔ پدم شری ایوارڈ سے نوازے گئے شاہ رشید احمد قادری نے بدھ کو ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد وزیراعظم نریندرمودی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے اقتدارکے دوران مجھے یہ (پدم شری) نہیں ملا۔ مجھے لگا کہ بی جے پی سرکار مجھے یہ ایوارڈ نہیں دے گی، لیکن آپ نے میرا خیال رکھ کرمجھےغلط ثابت کردیا۔

واضح رہے کہ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے اس سال یوم جمہوریہ کے موقع پر 106 پدم ایوارڈ دیئے جانے کو منظوری دی تھی۔ صدر جمہوریہ نے بدھ کے روز کل 53 ایوارڈ یافتگان کو سرفراز کیا۔ بدھ کے روز (5 اپریل) کل 53 شخصیات کو اعزاز سے نوازا گیا تھا۔ جن میں پانچ پدم بھوشن، تین پدم وی بھوشن اور 45 پدم شری شامل رہے۔  دیگرعظیم شخصیات کو 22 مارچ کو پدم ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا تھا۔ صدرجمہوریہ ہند نے اس سال یوم جمہوریہ کے موقع پر 106 پدم ایوارڈز دئے جانے کو منظوری دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: Muslim Leaders Delegation Meet to Amit Shah: مولانا محمود مدنی کی قیادت میں مسلم رہنماوں کی امت شاہ سے ملاقات

کون ہیں شاہ رشید احمد قادری؟

شاہ رشید احمد قادری کو کرناٹک کا شلپ گرو بھی کہا جاتا ہے۔ وہ پانچ سوسال پرانی بیدری فنکارکو زندہ رکھے ہوئے  ہیں۔ وہ پوری دنیا میں اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کرچکے ہیں۔ دراصل بیدری ایک لوک فن ہے۔

-بھارت ایکسپریس